شنگھائی: آلودگی کے باعث سکول بند، سینکڑوں پروازیں منسوخ

Pollution

Pollution

شنگھائی (جیوڈیسک) شنگھائی میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، شہر میں سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

چین کے اہم صنعتی شہر شنگھائی سمیت متعدد شہروں کو دھویں کے زرد بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

آلودگی میں خطرناک حد تک اضا فے کے پیش نظر تمام سکولوں کو بند اور ہر طرح کی کنسٹرکشن کو روک دیا گیا ہے۔ انتطامیہ نے 30 فیصد سرکاری گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ہوامیں زہریلے مادوں کی موجودگی چھ سو دو اعشاریہ پانچ مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق آلودگی میں اضافے کی وجہ کارخانوں میں اضافہ ا ور کاروں کا زیادہ استعمال ہے۔