شنگھائی: نجی خفیہ تحقیقاتی ادارے کا برطانوی مالک اور اہلیہ گرفتار

China

China

چین (جیوڈیسک) چین میں نجی خفیہ تحقیقاتی ادارے کا مالک برطانوی شہری اور اسکی امریکی نژاد اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق برطانوی شہری اور اسکی اہلیہ کو دارالحکومت شنگھائی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانوی شہری نجی خفیہ ایجنسی کا مالک جبکہ اسکی اہلیہ ایجنسی کی جنرل مینیجر تھی۔ کمپنی چینی عوام کو تحقیقاتی سہولیات فراہم کرتی تھی۔ جوڑے پر الزام ہے کہ ان کی کمپنی نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلائنٹ کی معلومات فروخت کیں۔ دونوں افراد نے دس سے زائد دفعہ قانون کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا ہے۔