شنگھائی میں پھرتی سے سیڑھیاں چڑھنے کی ریس

Race

Race

شنگھائی (جیوڈیسک) سیڑھیا ں چڑھنا اترنا تو روز مرہ کا معمول ہے لیکن شنگھائی میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریس کیلئے چین کے شہر شنگھائی میں موجود 260 میٹراونچی انٹرنیشنل فنانس سینٹر کی عمارت کا انتخاب کیا گیا۔

260 میٹر اونچی عمارت کی کم وبیش 1 ہزار 460 سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے سیکڑوں نوجوان مرد وخواتین سمیت تقریباً 18 پیشہ ور ایتھلیٹس اسٹیئر رنرز نے حصہ لیا۔

1970 میں امریکا کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے شروع ہونے والی اس ریس میں ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے ہزاروں افراد حصہ لیتے اور اپنی قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔