شنگھائی، رولر اسکیٹرز کی عمدہ پرفارمنس، حاضرین دم بخود

Roller Askytrz

Roller Askytrz

چین (جیوڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں رولر اسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز ہو گیا۔ شرکا کی پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ رولر اسکیٹنگ ایسا کھیل ہے جس میں توازن برقرار رکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔ اس کھیل پر مہارت ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ چین میں رولر اسکیٹنگ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

جس میں بائیس ممالک کے ایک سو سولہ اسکیٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ رولر اسکیٹنگ میں شرکا مختلف انداز میں کرتب دکھا رہے ہیں۔ پولینڈ، چین اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسکیٹنک کے ایسے جوہر دکھائے کے دیکھنے والے دم بخود ہو گئے۔