شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

شانگلہ (جیوڈیسک) شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ضلع شانگلہ کے علاقے الپوری، بشام اور پورن سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز پتن کا جنوب مغربی علاقہ تھا اور 31 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلہ آیا ہے ۔