شانگلہ(جیوڈیسک)شانگلہ شانگلہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر پورن میں 41روز بعد جزوی طورپر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ایس ڈی او پیسکو فہیم سلطان کا کہنا ہے کہ پورن کے کچھ علاقوں میں 41روز سے معطل بجلی بحال کردی گئی ہے اور جلد ہی تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کردی جائیگی۔
تحصیل الپوری میں 5روز قبل ہی مکمل طورپر بجلی بحال کردی گئی تھی۔الپوری اور پورن میں 3 فروری کی برفباری میں بجلی کے تار اور 400کھمبے گرگئے تھے۔جس کے بعد دونوں تحصیلوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔