ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور صرف ایک فلم ہٹ ہونے پر نخرے کرنے لگیں۔ پہلے جان ابراہم اور اب اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کی ہٹ فلم عاشقی ٹو اس برس ریلیز ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے ابھی سے بڑے سٹارز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے جان ابراہم کے ساتھ فلم ”ویلکم بیک”میں کام کرنے سے انار کر دیا جبکہ اکشے کے ساتھ وقت کی کمی کا بہانہ بنایا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ شردھا نے پہلے ہی یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ وہ زیادہ عمر کے ہیروز کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں۔