ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا ہیلمٹ میں شاہد کپور کی ہیروئن بنیں گی۔ فلم کے ہدایتکار و شال بھردواج ہیں۔ فلم میں شردھا کے مقابل شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو پہلے ہی فائنل ہو چکے ہیں۔
شردھا کا کہنا ہے کہ وہ وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں کیونکہ ان کیساتھ مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ہدایتکار وشال بھردواج کا بھی کہنا ہے کہ فلم ہیلمٹ کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے اب اس کی لوکیشنز پر کام جاری ہے۔