بندر سری بگوان (جیوڈیسک) برونائی داراسلام کے بادشاہ حسن البولکیہ کی جانب سے مملکت میں شریعت کے نفاذ کے اعلان کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری اداروں اور ثقافتی تنظیموں نے ان کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف شعبوں میں کاروباری، مالی اور مشاورتی معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ ’’ورجن‘‘ کے سربراہ رچرڈ برینسن نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد ان کی کمپنی کا کوئی ملازم یا ان کا گھر والا برونائی داراالسلام کے بادشاہ کے ہوٹل میں قیام نہیں کرے گا۔
ان کا ادارہ ایسے کسی بھی ادارے کے ساتھ کاروباری تعلق بھی نہیں رکھے گا جس کا حسن البولکیہ سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق ہوگا۔ اس کے علاوہ امریکا میں حقوق نسواں کی علمبردار تنظیم ’’فیمینسٹ‘‘ نے بھی نیو یارک میں حسن البولکیا ہی کے ہوٹل میں منعقدہ سالانہ عالمی حقوق نسواں ایوارڈز کی تقریب منسوخ کردی ہے۔