اسلام آباد (جیوڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے تاثر دیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں این آر او ہو رہا ہے لیکن شاہ سلمان کی طرف سے شریف برادران کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام عرب ممالک میں ملاقاتیں کر آئیں لیکن اس بار کوئی این آر او نہیں ہو گا، آئندہ کیا ہو گا چند روز میں قوم کو پتا چل جائے گا۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مقدمہ میں انکا وکیل پیش ہوگا، چاہتے ہیں قانون کی حکمرانی اورآئینی ادارے مضبوط ہوں۔
انہوں نے کہا قومی اسمبلی کو تماشا نہ بنایا جائے، ملک میں چوروں لٹیروں کا احتساب ہو رہا ہے، سیاست دانوں کو کرپشن پرسزائے موت ہونی چائیے۔