لاہور (جیوڈیسک) گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے لگا۔ مخالف کی طرف سے دھاندلی کا الزام کوئی نئی بات نہیں۔ مسلم لیگ نواز کے سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے اپنی ہی جماعت پر دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔
مسلم لیگ نون کے سردار ذوالفقار علی کھوسہ لنکا ڈھاگئے۔ گھر کے بھیدی نے بتایا کہ سیاسی کرئیرمیں ن لیگ کے امیدوار دھاندلی کے مرتکب ہوئے۔
نارض لیگی رہنماء نے کہا کہ پارٹی میں میاں صاحب سے سینیئر ہوں۔ شریف برادران کی کرپشن کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
مسلم لیگ نون نے ناراض رہنما سینیٹر ذوالفقار کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بجائے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔