شریف برادران کو اپنے ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا

Sharif Brothers

Sharif Brothers

فیصل آباد (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے زیر اہتمام تنظیمات اہل سنت اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس جامعہ رضویہ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل محمد حسن رضا نے کی۔

اجلاس میں سنی تحریک، تحریک عشق مصطفیﷺ‘ اے ٹی آئی، فلاح پارٹی، سپاہ مصطفیﷺ ‘ بزم رضائے مصطفیﷺ انجمن محدث اعظم‘ عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔

حسن رضا نے کہا کہ اب ظالم حکمرانوں کیخلاف کھلی جنگ ہو گی،حکمرانوں نے تشدد کا راستہ اختیار کر کے جمہوریت پر خودکش حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا گیا ،شریف برادران کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔