اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا کہ حکمران کرسی بچانے کے لئے ڈرے ہوئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا 14 اگست کو بتاؤں گا کہ ہم نے کیا کرنا ہے، 14 ماہ سے تمام دروازے کٹھکھٹائے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کارکنوں کو کہ دیا ہے مجھے کچھ ہوا تو حکمرانوں کو نہ چھوڑنا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پیر کو بتاؤن گا الیکشن کمیشن، عدلیہ کے کن افراد نے نواز لیگ کا دھاندلی میں ساتھ دیا۔
عمران خان نے کہا حکمران اس لئے ڈرے ہوئے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے اور حکمران بادشاہت کو بچانے کے لئے کارروائیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں اور پاکستان تحریک انصاف کا وفد عوامی تحریک سے ملنے لاہور جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ اب وزیراعظم سے ملاقات چودہ اگست کے بعد ہو گی۔