شریف برادران نے لوڈ شیڈنگ بڑھانے کیلئے واپڈ کو پیسے دیئے : راجہ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

فیصل آباد(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف برادران نے الیکشن مہم کے دوران لوڈ شیڈنگ دورانیہ بڑھانے کے لئے واپڈا ملازمین میں دو ارب روپیتقسیم کئے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملنے والے اربوں روپے بجلی پیدا کرنے کے بجائے غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کر دیئے۔

ہمارے دور میں انڈسٹریل اور ڈومیسٹک فیڈرز پر دو ، دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، آج اٹھارہ، اٹھارہ گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پچیس سال حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن مہم نہیں چلا رہے۔