شریف برادران نے منی لانڈرنگ کا پیسہ سعودی عرب منتقل کیا،رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

لاہور(جیوڈیسک)لاہور پیپلز پارٹی کے راہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے منی لانڈرنگ کا پیسہ سعودی عرب منتقل کیا، الزامات ثابت نہ کرسکے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ اپنی شکایات الیکشن کمیشن اور میڈیا کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،۔

ثبوت سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو بھیج رہا ہوں ۔پیپلز پارٹی کے خلاف تو فوری طور پر کارروائیاں ہوجا تی ہیں،شریف برادران نے پاکستان سے پیسے باہرمنتقل کئے ،شریف برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش کررہا ہوں ،اگرسچ ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

رقم قاضی اکاونٹس میں رکھی گئی تھی،1998 میں قاضی اکاونٹس سے پیسے نکال کرحدیبیہ اکاونٹس میں جمع کرائے گئے۔منی لانڈرنگ کے معاملے پر کئی نام سامنے آئیں گے،اسحاق ڈار اعتراف کر چکے ہیں کہ شہبازشریف نے کہاڈالر کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرادو۔