ملتان (جیوڈیسک) این اے ایک سو تریپن کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلالپور پیر والا میں منعقد کردہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے مخالفین پر لوٹا کریسی کا الزام بھی لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ قاسم نون کو خریدا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کسانوں کی حالت زار پر بھی کڑھتے رہے۔ انہوں نے بے روزگاری پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، اورنج لائن منصوبے کو بھی تنقید کی زد کا نشانہ بنایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام مقابلے میں اکیلے نہیں، تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے۔