اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد قومی احتساب بیورو نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہاہے کہ شریف برادران نا دہندہ نہیں۔ کلئیر ہو چکے ہیں۔جنگ اسلام آباد کے بیورو چیف طاہر خلیل کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جاری کردہ فہرست میں تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ پہلی کیٹیگری میں ایسے افراد شامل ہیں۔
جو سزا یافتہ ہیں۔ نیب نے انھیں کلیئر نہیں کیا۔ دوسری کیٹیگری میں وہ لوگ ہیں جنھیں کوئی سزا نہیں دی گئی اس لیے وہ کلیئر ہیں، تیسری کیٹگری ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو سزا یافتہ نہیں لیکن ان کے دانستہ ڈیفالٹ کے مقدمے زیر سماعت ہیں ،یہ افراد بھی کلئیر ہیں۔
شریف برادران کے خلاف دانستہ ڈیفالٹ کے مقدمے موجود ہیں۔لیکن وہ سزا یافتہ نہیں اس لیے نیب نے انھیں کلیئر کر دیا ہے۔ایک روز قبل نیب نے شریف برادران کو ڈیفالٹرز اور سزا یافتہ قرار دیا تھا مگر جمعے کو نیب کا نیا موقف سامنے آ گیا۔