پپلاں(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے۔ پانچ پانچ باریاں لینے والوں نے آپ لوگوں کی حالت نہیں بدلی۔میانوالی کی تحصیل پپلاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی سیکیورٹی پر5 سال میں2 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
ن لیگ کی حکومت کے دوران70 ہزار لوگوں کو اغوا کیا گیا۔ لاالہ الااللہ کے نام پر پورے پاکستان کے لوگوں کو متحد کریں گے۔ امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں کرپشن ہوتی وہ ملک ترقی نہیں کرسکتے۔