اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کا شور، کپتان نے الزامات لگائے تو وزیر اطلاعات جواب دینے آ گئے۔ عمران خان کو لندن کی عدالت جانے کا چیلنج کیا۔ اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش بھی کر دی۔
وزیر اطلاعات بولے پی ٹی آئی چیئرمین نے خود چندے اور زکوۃ کا پیسہ بیرون ممالک سرمایہ کاری میں لگایا۔ الزام تو بہت لگاتے ہیں ذرا حساب بھی دیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا شریف خاندان تین نسلوں سے کاروبار کررہا ہے۔
حسن نواز اور حسین نواز کی کمائی حق حلال کی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین تو آج تک بنی گالا کی پراپرٹی کی ملکیت ثابت نہیں کر سکے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز لاؤ لشکر کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ایسی سیاست نہیں کرنا چاہتے مجبوری میں انہیں آئینہ دکھاتے ہیں۔