لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بادشاہت ملک و قوم کیلئے پرویزی آمریت سے ہزار گنا بدتر ہے۔ پاکستان بادشاہت نہیں جمہوریت کیلئے معرض وجودمیں آیا تھا، عوام کو موروثی سیاست اور شخصیت پرستی کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔
خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن، انصاف ،روزگاراورمساوات تحریک انصاف کی سیاست کامحورومرکز ہے۔نیاپاکستان ضروربنے گااورپھر امتیازی قوانین ماضی کاقصہ بن جائیں گے ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھونس دھاندلی سے بازرہے۔
جنگلہ بس نے قائداعظم کے پاکستان کوبھوت بنگلہ بنادیا۔عوام بھوک سے بلک رہے ہیں جبکہ حکومت نے ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی بجائے پیسہ فضول منصوبوں کی تعمیر کے نام پر بربادکردیا۔جوچوراورڈاکوکئی دہائیوں سے باریاں لے رہے ہیں ان کااحتساب صرف دبنگ عمران خان کرسکتے ہیں، نیاپاکستان عوام کے حقوق کانگہبان اوران کی خواہشات کاترجمان ہوگااور وہ دن دور نہیں جب قوم کو خوابوں کی تعبیر مل کر رہے گی۔