اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں شروع ہو گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور بیٹی مریم نوازکے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں جاری ہے۔ تمام گواہان تینوں ریفرنسز میں الگ الگ بیانات قلمبند کرائیں گے۔
استغاثہ کے گواہان میں عمردراز، محمد تسلیم، زبیر، ریحان اورسدرہ منصور شامل ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 19، ایون فیلڈ پراپرٹیزکی 18 اورالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں ہو چکی ہیں۔
اس سے قبل نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران مزید گواہان نے اپنے بیان ریکارڈ کرا دیئے تھے۔