اسلام آباد (جیوڈیسک) شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال، ایون فیلڈ پارک لینڈ ریفرنس اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں غلطیاں سامنے آ گئیں۔ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ہیں۔
عدالتی عملے نے ہفتے اور اتوار کو بھی ریفرنسسز کی سکروٹینی کا عمل جاری رکھا جس میں غلطیاں سامنے آئیں۔ بہت سے صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج نے رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ چاروں ریفرنسز 14 ستمبر تک عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں۔
آفشور کمپنیوں سے متعلق ریفرنس اور اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس کی سکروٹنی بھی جاری ہے۔