لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ نے شریف خاندان کیخلاف شوگر ملز منتقلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 38 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں عدالتی احکامات ہوا میں اڑانے پر شریف خاندان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کا عدالتی احکامات روندنا کیس کا سیاہ ترین پہلو ہے، شریف خاندان نے آٹھ سے زائد مرتبہ حکم امتناعی نظرانداز کئے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شریف خاندان نے شوگر ملز کیس میں عدالت سے مسلسل جھوٹ بھی بولا، شوگر ملز کی منتقلی کیلئے شریف خاندان نے ذاتی خواہش کے مطابق قانون کی تشریح کی۔