General Raheel Sharif Military Exercises Inspections
راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک حکام سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے فوجی مشقوں کامعائنہ بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدرطیب اردگان اور ترک چیف آف جنرل سٹاف ہلوسی اکار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ترک صدر نے پاک فوج کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پر تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے فوجی مشقوں کامعائنہ بھی کیا یہ کثیر القومی فوجی مشقیں کل رات اورآج کی گئیں جن میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، آذربائیجان، برطانیہ، بیلجیم اور امریکہ کے دستے شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کی جانے والی ان جنگی مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔
کثیرالملکی فوجی مشقوں میں ترکی،امریکا ،برطانیہ،سعودی عرب کے دستوں نے شرکت کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشقوں میں آرمی چیف اور پاکستانی دستوں کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے فوجی مشقوں میں موجود ہونے سے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔