شارجہ ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے ہرادیا

Australia, Pakistan

Australia, Pakistan

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دیکر تین ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی پوری ٹیم جوکہ کینگروزکی جانب سے دیئے گئے۔

ہدف 256 کا تعاقب کررہی تھی، 36.3 اوور میں 162 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں کینگرو قائد جارج بیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گرین شرٹس کو 256 کا ہدف دیا۔ تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئی۔

سوائے عمرا کمل 46 اور وکٹ کیپر سرفراز 34 کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین کینگروز کا سامنا نہ کر سکا اور پت جھڑ کی طرح وکٹیں گرتی رہیں، احمد شہزار چار،اسد شفیق 13 ، کپتان مصباح صفر،فواد عالم 7 ، شاہد آفریدی 5 ،انور علی 8 ،وہاب ریاض 5اور ذوالفقار بابر اور محمد عرفان نے بارہ بارہ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے 3 وکٹیں لیں جبکہ ناتھن لیون اور میکس ویل نے دو، دو و اور سین ایبٹ اور کین رچرڈ سن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیں۔ میچ میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔