شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 220 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، مہمان ٹیم کی اب بھی 5 وکٹیں باقی ہیں۔ شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز 6 وکٹ کے نقصان پر 291 رنز سے آگے بڑھائی، رنگانا ہیراتھ اور شامندہ ایرانگا کی تباہ کن بالنگ کی وجہ سے میزبان ٹیم 341 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان مصباح الحق 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں دن کے اختتام تک سری لنکا نے 5 وکٹ پر 133 رنز بنا لئے تھے۔ مہیلا جے وردھنے 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبدالرحمان اور محمد طلحہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔