شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 400 رنز مکمل کر لئے ہیں، کپتان برینڈن میکولم ڈبل سنچری بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
کین ولیم سن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے، پاکستانی بائولرز صرف دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، میکولم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور راحت علی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔