شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 341 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
چوتھے دن مصباح الحق اور عبدالرحمان کریز پر آئے تو پاکستان کا اسکور 291 رنز چھ آؤٹ تھا، پہلے عبدالرحمان نے کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا، پھر محمد طلحہٰ بھی وکٹ پر نہیں ٹک سکے۔
مصباح نے ہاتھ پاوں تو خوب چلائے مگر ہیراتھ کی بولنگ پر جکڑے گئے، کپتان نے 63 رنز بنائے ہیراتھ نے اننگز میں پانچویں وکٹ لیکر پاکستانی اننگز کا خاتمہ کر دیا، میزبان ٹیم 341 رنز بنا پائی۔ پاکستان کے لیے احمدشہزاد نے سب سے زیادہ 147 رنز بنائے۔