شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز میں آنجہانی آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جب کہ تمام کھلاڑی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایک روزہ سوگ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو فلپ ہیوز کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام کھلاڑی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔
پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 381 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بلے باز محمد حفیظ 178 اور کپتان مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن ابتدا میں ہی قومی ٹیم کو ایک خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور مصباح اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل کل ہونا تھا جسے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے بعد اظہار تعزیت کرتے ہوئے معطل کردیا تھا اور آج دونوں ٹیمیں کے درمیان دوسرے روز کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔