شارجہ (جیوڈیسک) تیسرے اور آخری ٹیسٹ نے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے تین تبدیلیاں کی ہیں، بلاول بھٹی، راحت علی اور محمد حفیظ کی جگہ اظہر علی، عبدالرحمان اور محمد طلحہ کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہناہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ مصباح الحق نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو ہرصورت یہ میچ جیتا ہوگا۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر میچ براہ راست نشر کر رہا ہے۔