شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹ پر دو سو بیس رنز بنا لیے ہیں۔
سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لنکنز کو پہلا نقصان اکتیس رنز پر ہوا۔ اوپنر کوسال سلوا 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے اوپنر کرونارتنے بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ انہیں عبدالرحمان نے 34 رنز پر شکار کیا۔ سنگا کارا نے اپنی تجربہ کاری دکھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ باون رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
مہیلا جے وردھنے سینتالیس رنز پر نشانہ بنے۔ دو سو بیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر جب دن کا اختتام ہوا تو پرسانا جے وردھنے اٹھائیس اور کپتان اینجلو میتھیوز چوبیس رنز پر کھیل رہے تھے۔ سعید اجمل 2 جبکہ جنید خان، محمد طلحہ اور عبدالرحمان نے ایک ایک وکٹ گرائی۔