کراچی: صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت کھلی کچہری کورنگی زون میں رحیم آبادیوسی 4 میں منعقد ہوئی۔
کھلی کچہری میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری، میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر موجود بلدیہ کورنگی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک ،علاقہ پولیس ،ضلعی انتظامیہ سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندوں کو مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔.
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمدمیمن نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا یا جائے گا اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور k الیکٹرک کے باہمی تعاون سے علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش عوامی مسائل اور کرسمس کے موقع پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام الناس کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔