شرجیل خان کو پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہیے، وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) وقار یونس نے شرجیل خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیدیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان اوپنر بنگلہ دیش کی کنڈیشنز پر بڑے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں کو ضائع کیا جارہا ہے، شعیب ملک کا انتخاب سمجھ سے بالاتر ہے۔

ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے باقی میچز میں شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے، نوجوان اوپنر باصلاحیت اور بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں بڑے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ان کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف شعیب ملک آسٹریلیاکے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ میں بھی توقعات پر پورا نہ اتر سکے،آل رائونڈر کا ٹیم میں کردار اور وجہ انتخاب سمجھنے سے قاصر ہوں۔ سابق کپتان نے آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی کیلیے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں کا مشورہ بھی دیدیا۔