کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں شرجیل میمن نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کی تکمیل میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، گورنر ہاؤس سے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں شرجیل میمن نے شہری اور دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبو ں اور ان کی تکمیل میں تاخیر اور حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔
شرجیل میمن نے گورنر کو بتایا کہ فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے کچھ منصوبوں میں تاخیر ہوئی ، شرجیل میمن کے مطابق تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن سے شہر میں تجاوزات میں کمی آئی ہے۔
گورنر سندھ نے شرجیل میمن کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن علاقوں میں تجاوزات ہٹائی جاچکی ہیں وہاں تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے۔