شرجیل میمن کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن کلین اپ کا حکم

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کلین اپ کا حکم دے دیا ہے۔شرجیل میمن نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تما م غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس مسمار کیے جائیں اور غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کارروائی نہیں کی گئی تو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام گھر جانے کی تیاری کریں، غفلت اور نااہلی ثابت ہونے پر افسروں کی نوکریاں ختم کی جائیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔