کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ برہم ہوگئے،ان کا کہنا ہے کہ وفاق نیب کو روکے، وہ شرجیل میمن کو ہراساں کررہا ہے۔
وزیراعلی ہاوس سے جاری بیان میں قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن پیپلز پارٹی کے فعال رکن ہیں،انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر وزارت سے استعفا دیا تھا اور وہ چھٹی لے کر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا سراسر بدیانتی اور انتقامی کارروائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نیب کو سندھ حکومت کے افسران اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رکھے اور شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔