شرجیل انعام میمن کے احکامات پر کھلی کچہری کا انعقاد آج ہو گا

karachi

karachi

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت کھلی کچہری کورنگی زون میں (آج) مورخہ 15دسمبر2014ء بروز پیر بوقت 3بجے دوپہر رحیم آباد کورنگی یونین کونسل نمبر4 14000روڈمیں منعقد ہو گی۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن شرکت کرینگے کھلی کچہری میں بلدیہ کورنگی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک، علاقہ پولیس ،ضلعی انتظامیہ سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے۔