ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم حسابات کی تفصیل جمع نہ کروانے پر وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹی ایم او ٹنڈوآدم سمیت سندھ بھر کے 37 ٹی یم اوز معطل کردئے
تفصیلات کے مطابق زیر اطلات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹاؤن میونسپل آفیسر ٹنڈوآدم محمد ابراہیم عمرانی سمیت سندھ کے 37 ٹاو ٔن میونسپل آفیسرز( ٹی ایم اوز)اور ٹاؤن آفیسرز (ٹی اوز) کو احکامات نہ ماننے اور متعدد بار حسابات کی تفصیلات محکمہ بلدیات میں جمع کرانے کی ہدایات پر عمل نہ کارنے کی پاداش مین آر ایس او 2000 کے تحت ان کع معطل کردیا معطل ہونے والی ٹی ایم اوز کا تعلق کراچی،حیدرآباد، ٹنڈوآدم، سکرنڈ، اوباڑو ،کنری، جھڈو سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔
معطل ہونے والے تمام ٹی ایم اووز کو 22.9.2014 کو شوکاز اور بعد ازاں 27.4.2015 کو فائل شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے اسکے باوجود تمام افسران نے اپنے اپنے ڈسٹرک کے 6ماہ کے حسابات جمع نہیں کرائے تھے۔ صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر واضح کیا کہ محکمہ بلدیات میں گھوسٹ اور کرپٹ ملازمین کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گااور جو ملازمین اور افسران سرکاری احکامات کے بر عکس کسی سرگرمی میں ملوث ہوئے یا کسی بھی کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملے توانہیں انکی نوکری سے بھی خرج کردیا جائے گا۔