کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کو بچانا ہوتا تو انہیں کراچی میں اترنے کا کہتے ،فاروق ستار بھی سابق صوبائی وزیر کی طرح ضمانت لے لیں یا پھر عدالت میں پیش ہوں۔
اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ملک سے جلا وطن رہنے والے شرجیل میمن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتاری اور رہائی پر خیر پور میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اطلاع ہے شرجیل میمن نےاسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، سابق صوبائی وزیر کل ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کے حوالے سےان کا کہناتھاکہ فاروق ستارعدالتی احکامات کی پاسداری کریں،وہ بھی شرجیل میمن کی طرح ضمانت لے لیں یا پھر عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ،کوئی بھی اس میں آ سکتا ہے۔