لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل فکسنگ جیسے بڑے سکینڈل میں میدانوں سے نکلے کھلاڑی ایوانوں میں بڑی اننگز کھیلنے لگ گئے، خالد لطیف کے بعد شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے بھی معطلی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں معطل ہونے والے کھلاڑیوں نے عدالتی اننگز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
شرجیل خان کے وکیل کہتے ہیں کہ پی سی بی کے پیش کردہ شواہد ناکافی ہیں، اسی لئے معاملہ ٹربیونل میں ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کی عبوری معطلی کو 10 مئی کے بعد عدالت میں چیلنج کریں گے۔