شرمین عبید بچوں کے لیے پاکستان کی پہلی کارٹون فلم بنائیں گی

Sharmeen Obaid

Sharmeen Obaid

برلن (جیوڈیسک) پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ بچوں کے لئے تفریحی مواد بہت کم ہوتا ہے، اسی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے وہ پاکستان کی پہلی کارٹون فلم بنا رہی ہیں۔

شرمین عبید نے کہا کہ ان کا یہ پراجیکٹ ملک کے نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے ہے۔ یاد رہے کہ شرمین کو دوسال قبل اپنی دستاویزی فلم ،سیونگ فیس پر اکیڈیمی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

طجرمن خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شرمین نے بتایا کہ تین بہادر ایک پاکستانی کہانی ہے جس میں ہیروز، ولن، ٹھگ، زندگی میں فتوحات اور ناکامیوں کے لمحات کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اس کہانی کا مزکر ایک فرضی پاکستانی شہر کو بنایا گیا ہے۔ گیارہ سالہ آمنہ، سعدی اور کامل اپنی برادری کو بچانے نکلتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو کئی برائیوں نے گھیر رکھا ہے۔

یہ فلم ایک فکشن ہے ، اور پچھلے کاموں سے مختلف ہے۔ کہتی ہیں کہ ہماری قوم نے بچوں کو بالکل نظر انداز کر رکھا ہے۔ بچے ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں، اور انہیں مقامی ہیروز کی ضرورت ہے۔ ہم نے کافی غورکے بعد اینی میشن پر اس لیے اتفاق کیا کہ یہ ہمیں اس طرح کے کام کے لیے بہت آزادی دیتا ہے۔