شرمیلا فاروقی کا میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ اسٹیڈیم روڈ سے متصل ٹی وی اسٹیشن روڈ کا دورہ

Visit

Visit

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کے ہمراہ اسٹیڈیم روڈ سے منسلک پی ٹی وی روڈ کا دورہ کیا اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سیوریج مسائل، سڑک کی درستگی اور چوراہوں کی درستگی کے حوالے سے میونسپل کمشنر ایسٹ کو آگاہ کیا جس پر میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ واٹر اینڈسیوریج بورڈ سے کوآرڈینیشن کر کے فوری طور پر سیوریج مسائل کے حل کیلئے اقدامات بروئے کار لائیں جس کے حل کے فوری بعد سڑک کی استرکاری کو یقینی بنایا جائے جبکہ سڑک پر موجود چوراہوں کو خوبصورت بنانے کے بھی احکامات دئیے گئے۔

جبکہ موقع پر ہی چوراہوں پر موجود بے ہنگم اشتہاری ودیگر مواد کو ہٹایا گیا میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ کی ہدایت کے پیش نظر بلدیہ شرقی کے محکمہ جات بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس سے مرحلہ وار بہتری آرہی ہے جبکہ ازخود بھی دورے کر کے علاقوں کی صورتحال کا معائنہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں سندھ کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے موصولہ شکایات پر علاقے کا دورہ کیا ہے اور موجود مسائل کو دور کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

بلدیہ شرقی کی جانب سے شکایات کے ازالے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں خدمات کی فراہمی کیلئے افسران وعملہ متحرک ہے اور علمائے کرام ومنتظمین جلوس سے رابطے میں رہ کر مساجد، جلوس کی گزرگاہوں سمیت اہم جگہوں پر بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال ملاح،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض انچارج سینی ٹیشن راؤ شمشاد ودیگر بھی موجود تھے۔