کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز سے سول سوسائٹی کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔
شکارپور میں امام بارگاہ، پشاور میں آرمی پبلک اسکول سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف سول سوسائٹی کے تحت وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر پیر کی شام سے دھرنا جاری تھا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی سے کامیاب مذاکرات کے بعد سول سوسائٹی کے ارکان نے دھرنا ختم کردیا۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے جھنڈے اور وال چاکنگ کر نے والوں کے خلاف 15 روز میں کارروائی شروع کی جائے گی۔ عسکری رضا اور ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔