ششی تھرور کو تا حال کلین چٹ نہیں دی، پولیس، مزید مشکلات پیدا ہونے کا امکان

Shashi Tharoor

Shashi Tharoor

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی پولیس نے کہاہے کہ بھارتی یونین منسٹر ششی تھرور کو تاحال کلین چٹ نہیں دی گئی جبکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے اپنی جاری کر دہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سنندا پشکر کی موت زہر خورانی سے ہی ہوئی ہے۔

بھارت پولیس کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے پولیس کو خود کشی اور قتل دونوں پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔