میلبرن (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015 ورلڈ کپ کا لوگو جاری کردیا ہے، اس کی تقریب رونمائی کل میلبرن میں ہو گی آئی سی سی 2015 ورلڈ کپ کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ میزبان ہوں گے، ان دنوں ملکوں نے 1992 میں بھی ورلڈ کپ میزبانی کی، جس کا فاتح پاکستان تھا۔
فروری مارچ کے مہینے میں کھیلے جانے والاایونٹ 44 دن تک جاری رہے گا جس میں 49 میچز کھیلے جائیں گے۔ 2015 ورلڈ کپ کے لوگو کی تقریب رونمائی کل آسٹریلیا کے شہر میلبرن اور نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں ایک ساتھ منعقد ہو گی۔