شوکت بسرا پر تشدد سے شہباز شریف کا آمرانہ چہرہ سامنے آ گیا، منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے میٹرو بس جیسے ناقص منصوبے کو کوئی دوسرا صوبہ شروع کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔شوکت بسرا پر پولیس تشدد سے شہباز شریف کا آمرانہ چہرہ سامنے آ گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ اس سے بڑی بربریت نہیں ہو سکتی کہ ارکان پارلیمنٹ کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ کیلئے سارے صوبے سے فنڈز ختم کر کے 22 کلو میٹر کی ایک سڑک پر لگائے گئے۔

بد انتظامی کے اس منصوبے کی کوئی دوسرا صوبہ تقلید نہیں کر سکتا ۔اس موقع پر خواجہ غلام رسول قطب نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔گورنر کے صاحبزادے غلام مرتضی محمود بھی موجود تھے۔