اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان طالبان کے ایک رہنما کے شوکت خانم اسپتال لاہور میں علاج کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف عمران خان نے خود کیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے انکشاف کیا کہ شوکت خانم اسپتال لاہور میں افغان طالبان کے ایک رہنما کا علاج کیا گیا ہے۔
عمران خان بتایا کہ علاج کے بعد طالبان کی جانب سے شکریہ کا خط آیا تو انہیں اس بات کا پتا چلا ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2015 میری زندگی کا مشکل سال تھا۔
عمران خان نے شوکت خانم اسپتال پشاور کے قیام کو 2015 میں اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔