اسلام آباد (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے تین ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی تھی مگر وہ رقم جولائی دو ہزار پندرہ کو واپس آ چکی ہے۔
شریف برادران سمیت کوئی بھی شخص اسپتال کے اکاؤنٹس چیک کر سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف برادران خود پر لگے الزامات کا تو جواب نہیں دے رہے۔
ماضی کی طرح مخالفین کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ شریف برادران کرپشن چھپانے کے لئے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ خیراتی ادارے کو نشانہ بنانا شرمناک فعل ہے۔