شوکت خانم ہسپتال کی تقریب میں جو کچھ ہوا وہ قوم کی آنکھیں کھولنے کی کافی ہے۔اللہ رکھا چوہدری

Lahore

Lahore

لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیا پاکستان بنانے سے پہلے نہ تو خیبرپختونخوا کو بدل سکے ہیں اور نہ ہی شوکت خانم میں ڈاکٹروں کو انصاف دلا سکے ہیں اور آج شوکت خانم سپوزیم کی تقریب میں گو عمران گو کے نعرے لگ گئے ہیں، ان کی تقاریر میں کوئی نئی بات نہیں ہوتی، جو دعوے وہ لاڑکانہ کے جلسہ میں کرتے رہے ہیں ایسے دعوے وہ الیکشن سے پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔

لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے پر رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات سے پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ایک بال سے دو وکٹیں گرا دیں گے، حقیقت میں ان کی اپنی وکٹ ہی گر چکی ہے اور آج لاہو رمیں شوکت خانم ہسپتال کی تقریب میں جو کچھ ہوا وہ قوم کی آنکھیں کھولنے کی کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لیڈر چندے سے بنائے گئے ہسپتال میں ملازمت کرنیوالے ڈاکٹروں سے انصاف نہیں کر سکتا وہ ملک اور قوم کو کیا انصاف دلائے گا۔ عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماضی میں ہر حکومت کا حصہ رہے ہیں اور لاڑکانہ میں انہوں نے جس خاندان کی دعوت پر جلسہ منعقد کیا ہے اس خاندان نے بھی ہر دور میں پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔