شان ٹیٹ نے بھارتی ماڈل ماشوم سنگھا سے شادی کر لی

Shaun Tait,Masum Sangha

Shaun Tait,Masum Sangha

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلین فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ نے بھارتی ماڈل ماشوم سنگھا سے شادی کر لی۔ دونوں میں چار سال سے دوستی ہے۔ شان ٹیٹ نے ماشوم کو ایک سال قبل پیرس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی پیشکش کی تھی۔

رواں ہفتے ہونے والی شادی کی تقریب میں بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ظہیر خان نے بھی شرکت کی۔ کرکٹ آسٹریلیانے شان ٹیٹ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہ ے۔